اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب الحسن کے نام اور کتنے ریکارڈ درج ہوں گے؟

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن رواں عالمی کپ میں اب تک 6 میچوں میں 476 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔

By

Published : Jun 24, 2019, 8:29 PM IST

Updated : Jun 24, 2019, 8:43 PM IST

شکیب الحسن رواں عالمی کپ میں اب تک 6 میچوں میں 476 رنز بنائے ہیں

شکیب الحسن عالمی کپ میں بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں، جبکہ آج افغانستان کے خلاف 51 رنز کی اننگ کے ساتھ ہی انہوں نے مزید ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ٹویٹ

شکیب نے عالمی کپ میں اب تک دو سنچری اور تین نصف سنچری کے ساتھ 95.20 کے اوسط سے 476 رنز بنا چکے ہیں۔

آج کے میچ میں انہوں نے نصف سنچری کے ساتھ ہی عالمی کپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے اپنے ملک کے پہلے جبکہ دنیا کے 19 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ عالمی کپ میں ایک ہزار رنز اور 25 وکٹ لینے والے وہ دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جئے سوریہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1165 رنز اور 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شکیب الحسن رواں عالمی کپ میں اب تک 6 میچوں میں 476 رنز بنائے ہیں

اسی کے ساتھ شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی جوڑی بنگلہ دیش کی جانب سے کھیلتے ہوئے تین ہزار رنز کی پارٹنرشپ کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن رواں عالمی کپ میں اب تک دو سنچری بنا چکے ہیں۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details