اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روٹ نے جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھا - urdu news

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہوئے ٹیسٹ میچ میں ملی جیت کا سہرہ کپتان جوروٹ نے گیندبازوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ 'ان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور گیندبازوں نے غیر ملکی سرزمین پر 20 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔'

روٹ نے جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھا
روٹ نے جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھا

By

Published : Feb 9, 2021, 10:39 PM IST

چنئی: انگلینڈ نے بھارت کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن منگل کے روز 227 رن کے بڑے فرق سے ہرایا، اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے اس جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ 'ان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور گیندبازوں نے غیر ملکی سرزمین پر 20 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔'

اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اور مین آف دی میچ روٹ نے میچ کے بعد کہا کہ "ٹاس جیتنا اہم تھا لیکن ہمیں وہاں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ہم بہت اچھا کھیلے۔ گیندبازوں نے غیر ملکی سرزمین پر 20 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں شروع سے ہی معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ثابت ہونے والی ہے۔''

مزید پڑھیں:

پہلے ٹیسٹ میں کلدیپ کے نہ کھیلنے پر کوہلی نے صفائی دی

انہوں نے کہا "کھلاڑیوں نے مختلف مراحل میں اپنا تعاون دیا۔ ہمیں جیت کے لئے ایسا کرنا تھا۔ ہم جانتے تھے کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ سخت ہوگا۔ 400 تک کا اسکور بنانے کی ہماری حکمت عملی تھی۔ مجھے معلوم تھا کہ وکٹ میں کافی تبدیلی ہونے والی ہے۔ بھارت پر جیت حاصل کرنے کی خواہش تھی۔''

روٹ نے کہا کہ گیندبازی گروپ کے طور پر ہم رن ریٹ کے بارے میں فکر نہیں کرنا چاہتے تھے۔ یہاں کھڑے ہوکر پہلا میچ جیتنا لاجواب ہے۔ وہ (اینڈرسن) 38 سال کی عمر میں بھی مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لئے آئیڈیل ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

joe root

ABOUT THE AUTHOR

...view details