روہت نے توڑا دھونی اور وراٹ کا ریکارڈ - کرکٹ نیوز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف ارون جیٹلی اسٹیڈیم کوٹلہ گراؤنڈ میں پہلے ٹی- 20 میچ میں اتوار کو ایک ساتھ دو ریکارڈ بنا ڈالے۔
وراٹ کوہلی کو اس سیریز میں آرام دیئے جانے کے بعد اس سیریز میں بھارت کی کپتانی سنبھال رہے، روہت نے میدان میں اترنے کے ساتھ ہی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی- 20 میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ روہت کا یہ 99 واں میچ تھا اور وہ دھونی کے 98 میچوں سے آگے نکل گئے۔
روہت اگرچہ پہلے اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے، لیکن پانچ گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے بنی اپنی نو رنز کی مختصر اننگز میں انہوں نے وراٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، اور ٹی- 20 میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ۔
روہت کے اب 99 میچوں میں 2452 رنز ہو گئے ہیں، جبکہ وراٹ کے 72 میچوں میں 2450 رنز ہیں۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی- 20 کھیلنے والے پانچ کھلاڑی:
۔ روہت شرما 99
مہیندر سنگھ دھونی 98
سریش رینا 78
وراٹ کوہلی 72
یوراج سنگھ 58