گزشتہ روز آئی سی سی نے وراٹ کوہلی کو دہائی کا بہترین کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا ہے جبکہ کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جو آئی سی سی کی بہترین ٹیسٹ، یک روزہ اور ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں۔
دہائی کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کی دوڑ میں وراٹ کوہلی کا مقابلہ اپنے ہم وطن کھلاڑی روہت شرما، سابق کپتان ایم ایس دھونی، سری لنکا کے تیز گیند باز لستھ ملنگا اور سابق کپتان کمار سنگاکارا، آسٹریلیائی تیز گیند باز مشیل اسٹارک اور جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز سے تھا۔
روہت شرما نے کوہلی کی تعریفوں کے پُل باندھے آئی سی سی ایوارڈ جیتنے کے بعد کوہلی نے کہا 'میرا واحد مقصد ٹیم کے لیے فاتحانہ شراکت کرنا تھا اور میں ہر میچ میں بس یہی کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
محدود اوورز کے کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے وراٹ کوہلی کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔
روہت نے تالیاں بجاتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'عظیم کارنامہ'
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس دہائی میں 10 ہزار سے زیادہ یک روزہ رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے میں انہوں نے 61.83 کی اوسط سے 39 سنچریاں اور 48 نصف سنچری بنائے ہیں۔
کوہلی نے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑ کر 2019 میں بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ جیتنے کے بعد کوہلی نے بطور کپتان اپنی 28 ویں ٹیسٹ میں کامیابی درج کی تھی۔