دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل مقابلے کے بعد سے اب تک میدان سے باہر ہیں۔اگرچہ وہ آئی پی ایل سے کرکٹ میں واپسی کرنے والے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
'دھونی مدد کرتے ہیں لیکن مکمل حل نہیں بتاتے' پنت نے آئی پی ایل کی اپنی ٹیم دہلی كیپٹلس کے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کہاکہ دھونی میرے لئے میدان کے باہر اور اندر ایک مینٹرکی طرح ہیں۔میں کسی بھی پریشانی کے لئے کبھی بھی ان سے مدد مانگ سکتا ہوں۔لیکن وہ کبھی بھی اس کے لئے مجھے کلی حل نہیں بتاتے ہیں۔
بھارت کے لئے 13 ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 28 ٹی -20 میچ کھیل چکے پنت نے کہا کہ دھونی ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ میں ان پر انحصار نہ رہوں۔وہ صرف مجھے پریشانی کا حل خود نکالنے کے لئے اشارہ دیتے ہیں۔ وہ ساتھ ہی میرے پسندیدہ بلے باز پارٹنر ہیں۔ حالانکہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے۔
'دھونی مدد کرتے ہیں لیکن مکمل حل نہیں بتاتے' دھونی کے جانشین مانے جا رہے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ اگر ماہی کریز پر موجود ہیں تو آپ کو پتہ رہتا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔ان کے دماغ میں منصوبہ بندی رہتی ہے جس پر ہمیں صرف عمل کرنا ہوتا ہے۔