اردو

urdu

By

Published : Feb 8, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST

ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

بابراعظم کی غیرمفتوح سنچری اور شان مسعود کی سنچری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلت ٹسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط
بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

راولپینڈکرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ میں بابر اعظم (ناٹ آوٹ 143) اور سلامی بلے باز شان مسعود (100) کی سنچری اننگز اور اسد شفیق (60) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 342 رن بنا کر بنگلہ دیش پر 109 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔

پاکستان کی جانب سے بابر نے 192 گیندوں میں 19 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 143 اور مسعود نے 160 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

اس سے قبل پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کا پہلا وکٹ عابد علی کے طور پر گرا۔

اس کے بعد اگرچہ مسعود نے کپتان اظہر علی کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی۔

اظہر نے 34 رنز بنا کر ابو جاید کا شکار ہوئے۔ بابر اور مسعود نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اسکور کی جانب گامزن کیا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 112 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔

دن کا کھیل ختم ہونے پر بابر اور شفیق کریز پر موجود ہیں۔ شفیق نے 111 گیندوں میں آٹھ چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 60 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جاید نے 20 اوور میں 66 رن دے کر دو وکٹ اور تیجل اسلام نے 34 اوور میں 111 رن دے كر ایک وکٹ لیا۔

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

اس سے پہلے پاکستان نے پہلے دن جمعہ کے روز بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 233 رن پر سمیٹ دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود کے ساتھ اچھی شراکت کی۔

اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ شان مسعود نے 160 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود آؤٹ ہونے والے پاکستان کے تیسرے اور آخری بلے باز تھے جن کے بعد اسد شفیق اور بابراعظم نے دوسرے روز کے اختتام تک اسکو ر کو آگے بڑھایا۔

بابراعظم اور اسد شفیق نے شاندار سنچری شراکت کے دوران بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے اسکور 233 رنز کو بھی پار کرلیا جبکہ اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری بنائی۔

بنگلہ دیش پر پاکستان کی گرفت مضبوط

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں پر 342 رنز بنائے تھے اور مہمان ٹیم پر 109 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی جبکہ مزید 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے بالترتیب 143 اور 60 رنز بنائے ہیں اور دونوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جاید نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details