راشد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں بی بی ایل کے دسویں سیزن میں بھی اسٹرائیکرز کے ساتھ کھیل سکوں گا۔ مجھے یہ ٹورنامنٹ شروع سے ہی پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرائیکرز میرے لئے ایک کنبہ کی طرح ہے ۔ میں ان مداحوں کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی اور ایڈیلیڈ کو گھر جیسا محسوس کیا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لئے انھوں نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کی۔ بالرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اب تک 40 میچوں میں 56 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
راشد خان کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدے میں توسیع - بی بی ایل کے دسویں سیزن
افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ 10 ویں سیزن میں ایک بار پھر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
راشد خان کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدے میں توسیع
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی چوتھے سیزن میں راشد کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔گلیسپی نے کہا کہ راشد نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شامل ہونے کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم ان کی عالمی معیار کی بولنگ سے بہت پرجوش ہیں۔امید ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ سے شائقین کی تفریح کرتے رہیں گے۔