اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راشد خان کا ایک اور کارنامہ - افغانستان کرکٹ ٹیم

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان، بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی نعیم حسن کا وکٹ لیتے ہی ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگئے ہیں۔

راشد خان

By

Published : Sep 7, 2019, 11:06 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:14 PM IST

افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ میچ میں افغانستان ٹیم نے کپتان راشد خان کی شاندار گیندبازی کی بدولت میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 205 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

راشد خان نے پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز بھی بنائے تھے۔

اسی کے ساتھ ہی راشد خان بطور کپتان اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹ لینے اور نصف سنچری بنانے والے دنیا کے چوتھے کپتان بن گئےہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان، انگلیند کے سابق کپتان شیلڈن جیکسن اور بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کا نام شامل ہے۔

راشد خان نے پہلی اننگ میں 61 گیندوں میں 51 رنز بنائے تھے جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش کے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

اس کے علاوہ راشد خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے اور نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کپتان بھی بن گئے ہیں جبکہ انہوں اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دینےکے ساتھ ہی سب سے کم عمر میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر میں ٹیم کی قیادت کا ریکارڈ زمبابوے کے سابق کپتان تاتندا تائیبو کے نام تھا جنہوں نے سنہ 2004 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا، تائیبو نے 20 برس 358 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ راشد خان نے 20 برس نے 20 برس 350 دنوں کی عمر میں ٹیم کی قیادت کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details