اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سرفراز کے شاندار 301 رن، ممبئی اور اتر پردیش کا میچ ڈرا - ممبئی کو اتر پردیش

بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہے سرفراز خان کی غیرمفتوح ٹرپل سنچری کی بدولت اترپردیش نےممبئی کو رنجی ٹرافی کے ایک اہم میچ میں ڈرا پر مجبورکردیا

سرفراز کے شاندار 301 رن
سرفراز کے شاندار 301 رن

By

Published : Jan 22, 2020, 8:32 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:03 AM IST

نوجوان بلے باز سرفراز خان (ناٹ آوٹ 301) نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ٹرپل سنچری مکمل کی اور ممبئی کو اتر پردیش کے خلاف بدھ کو چوتھے اور آخری روز ڈرا پر ختم ہونے والے میچ میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر رنجی ٹرافی گرپ اے اور بی میچ میں تین پوائنٹس دلائے۔

سرفراز کے شاندار 301 رن

اتر پردیش نے اس میچ میں وکٹ کیپر اوپیندر یادو کے ناٹ آؤٹ 203 رنز سے جب اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 625 رن پر ڈکلیئر کی تھی تب کسی کو توقع نہیں تھی کہ اس سیشن میں جدوجہد کر رہی ممبئی کی ٹیم اس سکور کو پار کر جائے گی.

لیکن 22 سال کے بلے باز سرفراز نے 391 گیندوں پر 30 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 301 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر ممبئی کو سات وکٹ پر 688 رن کے بڑے اسکور پر پہنچایا۔

میچ ڈرا پر ختم ہوا اور ممبئی کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملے۔

سرفراز نے ایک وقت اترپردیش کی جانب سے کرکٹ کھیلا تھا لیکن پھر وہ واپس اپنی ٹیم ممبئی میں لوٹ آے تھے۔ممبئی نے پانچ وکٹ پر 353 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔سرفراز نے 132 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

ممبئی اور اتر پردیش کا میچ ڈرا

سرفراز نے پورے دن بھر بلے بازی کی اور اکیلے اپنے دم پر یوپی کے 625 کے بڑے اسکور کو چھوٹا ثابت کر دیا۔ انہوں نے کپتان آدتیہ تارے (97) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 179 رن اور شمس ملاني (65) کے ساتھ 150 رن کی شراکت کرکے یوپی کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تارے نے 144 گیندوں میں 14 چوکے اور ملاني نے 82 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اتر پردیش کی جانب سے کپتان انکت راجپوت نے 40 اوور میں 133 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔یش دیال نے 40 اوور میں 132 رن دئے جبکہ واجد علی نے 16 اوور میں 102 رن پر ایک وکٹ لیا۔ سوربھ کمار کو 42 اوور میں 193 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details