اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کورنوال کا مقابلہ نہ کرسکی افغان ٹیم - ویسٹ انڈیز

بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے وزنی کرکٹر راکھم کورنوال (77رنوں پر7وکٹ)کی قہربرپا گیند بازی کے سامنے افغانستان کی ٹیم ٹک نہ سکی اور پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن 187رنوں پر ڈھیرہوگئی۔

کورنوال کا مقابلہ نہ کرسکی افغان ٹیم
کورنوال کا مقابلہ نہ کرسکی افغان ٹیم

By

Published : Nov 27, 2019, 7:24 PM IST

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واچپی اسٹیڈیم میں کھلے جارہے واحد ٹسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے دووکٹوں کے نقصان پر 68 رن بنالیے ہیں۔جان ڈیلن کیمبیل(30 رن)اور بروک(19 )رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کیرون بریتھویٹ(11رن) اورشائی ہوپ(سات رن) بناکرپویلین لوٹ گیے ہیں۔

اس سےویسٹ انڈیز نےٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے دعوت دی ۔افغانستان کے اوپنینگ بلےباز ابراہم زدران(17رن) اورجاویداحمدی(39رن) بناکر پویلین لوٹ گیے۔

اس کے بعد افغانستان کی پوری ٹیم اسپن گیندباز راکھم کورنوال کی خطرناک بالنگ کاسامنا نہ کرسکی۔

مڈل آر ڈر میں عامرحمزہ (35رن)،افسرزازئی(32رن) اور احسان اللہ(24رن)کے علاوہ دیگر افغان بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے راکھم کورنوال نے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 77 رن دے کر سات کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے دو جبکہ وریکون کوایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details