دہلی کیپٹلس کے آف اسپنر آر اشون نے یو اے ای میں اپنے چھ دن کے کورنٹائن پیریڈ کو اپنی زندگی کا سب سے خراب وقت بتایا۔
واضح رہے کہ تمام ٹیموں کو یو اے ای پہنچ کر 6 دن کے لیے کورنٹائن ہونا تھا، اور پھر پہلے، تیسرے اور چھٹے دن کووڈ 19 کا ٹیسٹ بھی کروانا تھا۔
اشون نے کہا کہ 'میں گزشتہ 5-6 مہینوں سے گھر پر تھا، لیکن میرے آس پاس لوگ تھے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر کام کر رہا تھا، میں انسٹا لائیو جیسی چیزیں کر کے خود کو مصروف رکھ رہا تھا لیکن میرے لیے وہ چھ دن کہہ سکتے ہیں کہ سب سے خراب دن تھے کیوںکہ پہلے دن میں باہر دیکھتا تھا تو دبئی جھیل نظر آتی تھی، اپنے دائیں دیکھتا تو برج خلیفہ نظر آتا تھا، وہ بہت اچھا تھا لیکن آپ کب تک بیٹھ کر یہ چیزیں دیکھتے رہیں گے اور بہت گرمی بھی تھی'۔