خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا کے صدر سورو گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی سے بھی بات چیت کی۔ خیال رہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد گنگولی کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ گنگولی کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مودی نے سابق کرکٹر کی اہلیہ ڈونا گنگولی سے بھی بات کی۔ گنگولی کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کی حالت مستحکم ہے اور ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس افسانوی کرکٹر کی تین شریانوں میں رکاوٹ ہے۔ اس کے بعد اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے اسٹینٹ لگایا گیا ہے۔
ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ شب کھانے میں پھل دیا گیا تھا، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد سورو گنگولی کی صحت پر کیا تبدیلی آ رہی ہے، اس پر گہری نظر رکھی گئی تھی لیکن ان کی صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا۔