ویسے تو عالمی کپ میں بہت سارے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے کھلاڑیون کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے سب سے زیادہ عالمی کپ میں نمائندگی کی ہے۔
سب سے زیادہ عالمی کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھارت کے سابق بلے باز، کرکٹ کے بھگوان ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاںداد مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے چھ چھ مرتبہ عالمی کپ میں نمائندگی کی ہے۔
سچن نے سنہ 1992 سے 2011 تک چھ عالمی کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے لیکن انہیں عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے کئی برسوں تک انتظار کرنا پڑا اور انہیں اپنے آخری عالمی کپ میں ٹرافی اٹھانے کا موقع ملا جب بھارتی ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں سری لنکا کو شکست دے کر 28 برسوں کے بعد ؑالمی کپ خطاب پر قبضہ کیا تھا۔
سچن تیندولکر 45 عالمی کپ مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور 56.96 کے اوسط سے 2278 رنز بنائے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے جاوید میاںداد کا نام بھی سچن کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں، میاںداد نے سنہ 1975 سے 1996 تک چھ عالمی کپ میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
جاوید میاںداد عالمی کپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے ہیں، اور سنہ 1987 میں انہوں نے عالمی کپ میں لگاتار نو مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔