پرتھ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران امپائر علیم ڈار ٹم ساوتھی کا تھرو لگنے سے زخمی ہوئے۔ٹم سائوتھی کے تھرو سے بچنے کی کوششوں میں علیم ڈار مچل سینٹنر سے بھی ٹکراگئے۔
علیم ڈار کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میچ میں دوبارہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میں ایک ریکارڈ اپنے نام کیا۔