تیز گیندباز مشیل اسٹارک (52 رن پر پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد جو برنس (53) اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مارنس لابوشین (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دن رات ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کے روز برتری 417 رن تک پہنچا کر میچ اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رن بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ وکٹ 109 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 166 رن پر سمٹ گئی لیکن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی طرف سے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 250 رن کی برتری حاصل ہوئی اور اس نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رن بنا لئے ہیں۔ اسے 417 رنوں کی بڑی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں برنس نے 123 گیندوں پر 53 رن میں چھ چوکے لگائے جبکہ پہلی اننگز میں 143 رن بنانے والے لابوشین نے 81 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔