اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان مورچہ جیتا لیکن جنگ ہار گیا - بنگلہ دیش

عالمی کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے شاہین آفریدی کی شاندار گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دی لیکن وہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔

پاکستان مورچہ جیتا لیکن جنگ ہار گیا

By

Published : Jul 5, 2019, 10:57 PM IST

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 316 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بنگلہ دیشی ٹیم اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

شکیب الحسن نے شاندار بلے بازی کی

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 48 رنز پر اس کے دونوں سلامی بلے بازی پویلین لوٹ گئے لیکن رواں عالمی کپ میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے محاذ سنبھالا اور رواں عالمی کپ میں اپنی ساتویں نصف سنچری مکمل کی۔

شکیب نے 77 گیندوں میں 64 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے 32 رنز، محمود اللہ نے 29 رنز اور سومیا سرکار نے 22 رنز بنائےاس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں کر سکا۔

شاہین آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ شاداب خان نے 2 اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کئے

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے سلامی بلے باز فخر زمان 13 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد امام الحق الحق اور بابر اعظم نے اننگ سنبھالی اور دوسرے وکٹ کے لیے 157 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

پوائنٹس ٹیبل

اس دوران بابر اعظم اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور 96 رنز پر سیف الدین کا شکار بنے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور حارث سہیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق نے سنچری مکمل کی، انہوں نے 100 گیندوں میں 100 رنز بنائے اس کے علاوہ آخری صف میں عماد وسیم نے 43 رنز کی کارآمد اننگ کھیلی اور اسکور کو 300 رنز کے پار پہنچایا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد سیف الدین نے 3 اور مہدی حسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details