سابق کپتان دنیش چنڈیمل کی 74 رنز کی شاندار اننگز کے دم پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 271 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 80 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں کل 191 رن بنائے تھے۔سری لنکا نے دوسرے دن تین وکٹ پر 64 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ چنڈيمل نے 143 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دھننجے سلوا نے 32 نروشن ڈكویلا نے 21 اور نویں نمبر کے بلے باز دلروان پریرا نے 84 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رن بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 77 رن پر پانچ وکٹ اور محمد عباس نے 55 رن پر چار وکٹ لئے۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں اسٹمپس تک بغیر کئی وکٹ کھوئے 57 رنز بنا لئے ہیں اور وہ پہلی اننگز میں 23 رنز سے پیچھے ہے۔
اسٹمپ پر شان مسعود 21 رنز اور عابد علی 32 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔پاکستان کی پہلی اننگز میں 191رنز کے جواب میں جمعہ کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے3وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، امبلڈنیا کو عباس نے13رنز پر پویلین بھیجا جبکہ اینجلو میتھیوز13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔