پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کی ٹیم نے اوپنر ٹام بینٹن کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت 16.1 اوورز میں چھ وکٹوں پر 131 رن بنائے تھے لیکن پھر بارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑا۔
اس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور اسے منسوخ کرنا پڑا اور میچ غیر نتیجہ رہا۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے اور بیٹنگ کے لیے آنے کے بعد انگلینڈ کو پہلا دھچکا لگا، جب عماد وسیم نے وکٹ کیپر بلے باز جانی بیئرسٹو کو ٹیم کے تین رنز کے اسکور پر آؤٹ کردیا ۔ بیئرسٹو نے دو رنز بنائے تھے۔
پہلے دھچکے کے بعد بینٹن نے ڈیوڈ مالان کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی بڑی ساجھے داری ہوئی، تاہم، اس ساجھے داری میں مزید اضافہ ہونے سے پہلے مالان رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 23 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔