پاکستان نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے خطابی مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش کو 77 رنوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ناقابل شکست رہ کر فائنل میں پہنچی تھی لیکن فائنل میں اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے انڈر -23 ایشیا کپ جیتا - شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم
پاکستان کی سینئر ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے میں جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس کی انڈر -23 ٹیم نے بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں انڈر -23 ایشیا کپ جیت لیا ہے۔
وکٹ کیپر روحیل نذیر کی 111 گیندوں پر 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 113 رنوں کی سنچری اور عمران رفیق 62 رنوں کی بدولت پاکستان نے 50 اوور میں چھ وکٹ پر 301 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اس کے جواب میں 43.3 اوور میں 224 رن پر سمٹ گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان ناظم الحسین شٹو نے 46، عفیف حسین نے 49 اور مہدی حسن نے 42 رن بنائے۔ پاکستان کے لیے محمد حسنین نے 32 رن پر تین وکٹ لئے جبکہ خوشدل شاہ اور سیف بدر کو دو دو وکٹ ملے۔
نذیر کو پلیئر آف دی میچ اور بنگلہ دیش کے سومیہ سرکار کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔