کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آج جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، نعمان کی عمدہ گیندبازی پاکستان کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ دوسری اننگ میں تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ ایک وکٹ حسن علی کو ملا۔ نعمان علی ن پہلی اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے پاکستان کے جیت کی بنیاد رکھ دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ کھانے کے وقفے تک دونوں نے 22 رنز کی شراکت کر لی تھی۔ تاہم وقفے کے فوراً بعد عابد علی 10 اور عمران بٹ 12 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
وہیں پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کا قبول اسلام
اس میچ میں مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔پہلی اننگ میں جب پاکستان کے ٹاپ آرڈر ناکام ہوا تو فواد نے جنوبی افریقہ کے گیندبازوں بخوبی مقابلہ کیا۔ انہوں نے شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا تھا۔ فواد عالم کو بہترین بلے بازی کے لئے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے سرفراز کی گیا ۔