دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم نے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ سلکشن کمیٹی نے زیادہ تر سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے۔اس میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
پاکستان کی سلکشن کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ پی ایس ایل میں کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی گیندبازی سے کرکٹ ماہرین کو متاثر کیا۔ پاکستان نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا تاکہ عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے پاس ایک مضبوط بینچ تیار ہو سکے۔