اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان کا دورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان - مجوزہ دورے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے مجوزہ دورے کے لئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ اگرچہ اس کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن پی سی بی کو اگست میں اس سیریز کی توقع ہے۔

پاکستان کا دورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کا دورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان

By

Published : Jun 12, 2020, 6:21 PM IST

پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لئے فاسٹ بالر سہیل خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سہیل نے آخری بار 2016 میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس سال انگلینڈ کے خلاف ٹور کے دوران اس نے دو بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل نے حال ہی میں قائداعظم ٹرافی میں نو میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کا دورہ انگلینڈ کے لئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے آخری سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم میں نوجوان کرکٹر حیدر علی کا نام بھی شامل کیا ہے۔ علی کے ساتھ کاشف بھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علی اور بھٹی کو بھی آسٹریلیا اور سری لنکا کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

دریں اثنا پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے ان دونوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔عامر کی اہلیہ حاملہ ہیں اور وہ اگست میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیں گی جس کی وجہ سے عامر دورہ انگلینڈ نہیں جاسکیں گے جبکہ سہیل نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

سوئنگ بالر سہیل خان کی ساڑھے تین برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انڈر 19 ٹیم کے بیٹسمین حیدرعلی کو پہلی بار پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بالر وہاب ریاض کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ 33 سالہ سرفراز احمد کو گز شتہ برس اکتوبر میں دورہ آسٹریلیا سے پہلے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے نا صرف کپتانی سے ہٹا دیا گیا بلکہ وہ تینوں فارمیٹس میں بھی اپنی جگہ سے ہاتھ دو بیٹھے۔ وہ محمد رضوان کے ہمراہ اسکواڈ میں شامل دو وکٹ کیپرز میں سے ایک ہیں۔ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہرعلی کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے لیے وسیع اسکواڈ میں جن دس فاسٹ بالرز کو جگہ دی ہے ان میں وہاب ریاض اور سہیل خان کے علاوہ حیران کن طور پر حالیہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل فہیم اشرف اورعمران خان بھی شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہرعلی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہاب ریاض کی ٹیسٹ میچوں میں عدم دلچسپی کے بعد انہیں رواں برس جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔ محمد عامر پہلے ہی اپنی گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے اس دورے سے معذرت کر چکے ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی امیدوں کا دار ومدار محمد عباس، شاہین آفریدی اور نوجوان نسیم شاہ پر ہوگا۔ سلیکٹرز نے اس دورے کے لیے یاسر شاہ اور شاداب خان کی مدد کے لیےعماد وسیم اور سندھ کے کاشف بھٹی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

اس دورہ میں پاکستان کو مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی جنہوں نے کووڈ 19 کے خطرہ کے پیش نظر انگلینٖڈ جانے سے انکار کردیا ہے۔ حارث کی عدم موجودگی میں فوادعالم کو 11 سال بعد ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مصباح اینڈ کمپنی نے جس بیٹنگ لائن کا انتخاب کیا ہے اس میں عابد علی، شان مسعود اور امام الحق کے علاوہ فخر زمان چوتھے اوپنر ہونگے۔ مڈل آرڈر میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کے ساتھ حیدرعلی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 19 سالہ حیدر کو رواں سال پی ایس ایل میں زلمی کی جانب سے 258 رنز بنانے سے قبل قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پنجاب کے خلاف سنچری بنانے کا صلہ ملا ہے۔

پاکستان کی 29 رکنی ٹیم درج ذیل ہے:

عابد علی ، فخر زمان ، امام الحق ، شان مسعود ، اظہر علی ، بابر اعظم (ٹیسٹ نائب کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان) ، اسد شفیق ، فواد عالم ، حیدر علی ، افتخار احمد ، خوش دل شاہ ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، فہیم اشرف ، حارث رؤف ، عمران خان ، محمد عباس ، محمد حسنین ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل خان ، عثمان شنواری ، وہاب ریاض ، عماد وسیم ، کاشف بھٹی ، شاداب خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details