روہت شرما نے آج بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بناتے ہی رواں عالمی کپ میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، اسی کے ساتھ ہی روہت ایک عالمی کپ میں چار سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا نے سنہ 2015 کے عالمی کپ میں چار سنچری بنائی تھی۔
روہت شرما ایک اور سنگ میل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما نے برمنگھم میں جاری عالمی کپ کے 40 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری بناتے ہوئے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔
روہت شرما ایک اور سنگ میل
رواں عالمی کپ میں روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز، پاکستان کے خلاف 140 رنز اور انگلینڈ کے خلاف 102 رنز بنائے تھے اور آج بنگلہ دیش کے خلاف انہوں نے 104 رنز اسکور کئے۔
روہت شرما ایک عالمی کپ سیزن میں چار سنچری بنانے والے بھارت کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اس سے قبل سابق کپتان سورو گنگولی نے ایک ایڈیشن میں تین سنچریاں بنائی تھیں، انہوں نے سنہ 2003 کے عالمی کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا لیکن اب روہت نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔