اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایک میچ، متعدد ریکارڈز - ریکارڈز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے روہت شرما نے آج پاکستان کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اسی کے ساتھ انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں۔

روہت شرما

By

Published : Jun 16, 2019, 11:28 PM IST

Updated : Jun 16, 2019, 11:51 PM IST

آئیے جانتے ہیں روہت نے کون کون سے ریکارڈز بنائے۔

آج کے میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ ہی روہت شرما عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل وراٹ کوہلی نے سنہ 2015 عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں سنچری بنائی تھی۔

روہت شرما

اس کے علاوہ روہت شرما انگلینڈ کی سر زمین پر سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بھارتی بلے بازوں کی فہرست میں شکھر دھون کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں ان دونوں بلے بازوں نے چار چار سنچریاں بنائی ہیں جبکہ اس معاملے میں ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر تین سنچریوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

اس میچ میں روہت نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، انہوں نے انگلینڈ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا سورو گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، سابق کپتان گنگولی نے انگلینڈ میں 17 چھکے لگائے تھے لیکن اب روہت شرما نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روہت شرما

روہت اس میچ میں اپنا پہلا چھکا لگاتے ہی مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی جانب سے یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں، وہ اب 358 چھکے لگا چکے ہیں جبکہ دھونی نے اپنے یک روزہ کریئر میں اب تک 355 چھکے لگائے ہیں۔

آج کے میچ میں روہت شرما اور لوکیش راہل نے پہلے وکٹ کے لیے 136 رنوں کی پارٹنرشپ نبھائی جو عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف پہلے وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کے معاملے میں روہت شرما دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ان سے آگے آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈس ہیں جو 143 رن کے ذاتی اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما 140 رنز اور نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر 131 رنز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Last Updated : Jun 16, 2019, 11:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details