اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایک میچ، چار وکٹ کیپر - rishabh pant

عالمی کپ کے 40 ویں میچ میں آج بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری 11 کھلاڑیوں میں چار وکٹ کیپرز کو میدان میں اتارا ہے۔

ایک میچ، چار وکٹ کیپر

By

Published : Jul 2, 2019, 9:47 PM IST

عالمی کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم میں چار وکٹ کیپر ایک ساتھ ایک ہی وقت ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

آج کے میچ میں بھارت نے دنیش کارتک کو موقع دیا ہے جن کا یہ پہلا عالمی کپ میچ ہے اور وہ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے آخری 11 کھلاڑیوں میں رشبھ پنت، دنیش کارتک اور لوکیش راہل کو شامل کیا ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی ٹیم کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

رشبھ پنت کو مستقبل میں دھونی کا متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور دھونی کی غیر موجودگی میں پنت ہی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

جبکہ دنیش کارتک نے بھی ٹیم میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھائی ہے اور انڈین پریمیئر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم میں بطور وکٹ کیپر کھیلتے ہیں۔

اس کے علاوہ شکھر دھون کے عالمی کپ کے بعد ٹیم میں سلامی بلے باز کی ذمہ داری نبھانے والے لوکیش راہل بھی ایک وکٹ کیپر ہیں، انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں کینگز الیون پنجاب اور رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم کے لیے وکٹ کیپنگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details