اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021 میں ویوو کے ٹائٹل اسپانسر پر حتمی فیصلہ نہیں

انڈین پریمئر لیگ2021 میں ویوو کو ٹائٹل اسپانسر بنائے جانے پر ابھی تک بی سی سی آئی اور ویوو کے مابین کوئی معاہدہ نہیں طئے پایا ہے لیکن آئی پی ایل نیلامی کی فہرست کی پریس ریلیز میں ویوو کا نام برقرار تھا۔

no final decision on vivo's title sponsor in ipl 2021
آئی پی ایل 2021 میں ویوو کے ٹائٹل اسپانسر پر حتمی فیصلہ نہیں

By

Published : Feb 13, 2021, 3:53 PM IST

انڈین پریمئر لیگ2021 کے 14ویں سیزن میں ویوو کو ٹائٹل اسپانسر بنایا جائے گا یا نہیں اس پر انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور ویوو کے درمیان ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے جمعرات کو جاری آئی پی ایل نیلامی کی فہرست کی پریس ریلیز میں ویوو کا نام رکھا تھا لیکن دونوں کے درمیان معاہدہ ہونا باقی ہے۔

آئی پی ایل کے ایک افسر نے کہا کہ اصل معاہدے کے مطابق ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ نیلامی تک اسے ویوو آئی پی ایل ہی کہا جائے گا، سابق معاہدے پر گزشتہ برس 31 دسمبر تک روک لگائی تھی اور یکم جنوری سے اصل معاہدہ ہوگیا ہے، جب تک کوئی متبادل انتظام نہیں کیا جاتا، تب تک آئی پی ایل کا برانڈ نام یہی رہے گا۔

ایک دیگر افسر نے کہا کہ بی سی سی آئی اصل معاہدے کے حساب سے چل رہا ہے اور ویوو کو تمام منافع کا فائدہ پہنچا رہا ہے، اب یہ ویوو پر منحصر ہے کہ وہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بننے میں دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں، اسے اس کے لیے ابھی ادائیگی بھی کرنی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی اور چینی کمپنی ویوو نے ہند ـ چین سرحد پر تنازعہ اور ملک میں چین مخالف جذبات کے سبب پچھلے سیزن میں ایک سال کے لیے پانچ برس کے معاہدے پر پابندی لگا دیا تھا، اس کے بعد ڈریم 11 گزشتہ سیزن میں آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بنا تھا، لیکن وہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے تعلق سے پرجوش نہیں ہے، حالانکہ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل اور ویوو نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details