بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا فی الحال نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) میں راہل دراوڑ کی رہنمائی میں ری ہیب عمل سے گزر رہے ہیں۔
وہیں ایک تقریب کے دوران ہاردک پانڈیا مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس اس دوران نتن گڈکری اور دیویندر فڑنویس نے گیند بازی میں ہاتھ آزمایا وہیں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بلے بازی کرتے ہوئے بڑے بڑے شاٹ لگائے۔
خاصدار کریڈا مہوتسو نامی تقریب میں 32 مختلف کھیلوں کے تقریباً 38 ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے حال ہی میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی تھی وہ آسٹریلیا کے خلاف ممبئی میں کھیلے جانے والے یک روزہ میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ مشق کرتے ہوئے نظر آئے تھے لیکن اس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھیج دیا تھا۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا حالاںکہ پانڈیا نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی تھی لیکن نیوزی لینڈ دورے سے قبل وہ فٹ نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
امید کی جا رہی ہے کہ ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف مارچ میں ہونے والی سیریز میں تک فٹ ہوجائیں۔
پانڈیا نے اپنا آخری میچ گزشتہ برس 22 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 14 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔