اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلے روز کا کھیل متاثر

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش اور خراب موسم کی وجہ سے محض 36.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

سر ی لنکا کے دوکٹوں پر 85 رن

By

Published : Aug 22, 2019, 8:00 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:07 PM IST

مہمان ٹیم کی دعوت پر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رن بنا لیے ہیں۔

کولمبو کے پی سارا اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سر ی لنکا کے دوکٹوں پر 85 رن

سری لنکا کی جانب سے دھمتھ کرونارتنے اور لہرو ترمانے نے اننگز کی شروعات کی ۔لیکن لہروترمانے محض دورن بناکر سورویل کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگئے۔ اس وقت سری لنکا مجموعی اسکور 29 رن تھا۔

اس کے بعد کرونارتنے اور کوشال مینڈس نے دوسر ے وکٹ کے لیے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی اننگز سنبھالنے کی کوشش کی ۔دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسر ےوکٹ کے لیے 50 رنوں کی اہم شراکت داری ہوئی۔

کوشال مینڈس 32 رنوں کے انفرادی اسکور پر گرینڈہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیے۔اس وقت میزبان ٹیم کااسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رن تھا۔

سر ی لنکا کے دوکٹوں پر 85 رن

کرونارتنے (49)اور اینجلومتھیوز (0)وکٹ پر موجود تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ اس وقت 36.3اووروں کاکھیل ممکن ہو سکا تھا۔لیکن مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے امپائروں نے پہلے دن کاکھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سورویل اور گرینڈ ہوم کو ایک ایک کامیابی ملی۔واجح رہے کہ دوٹسٹ میچوں کی سیریز میں سر ی لنکا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details