اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کو 242 رنز کا ہدف - عالمی کپ

بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ اور وان ڈر ڈسن کی نصف سنچری کی مدد سے مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر

By

Published : Jun 19, 2019, 3:53 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 8:28 PM IST

بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے ایک اوور کی کمی کر کے میچ کو 49 اوورز کا کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا جسے اس کے گیند بازوں نے درست قرار دیا اور جنوبی افریقہ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

جنوبی افریقہ کی شروعات کافی سست رہی، سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 5 رنز بنا کر بولٹ کا شکار بنے، اس کے بعد کپتان ڈو پلیسس اور ہاشم آملہ نے ٹیم کو اسکور کو آگے بڑھایا۔

ہاشم آملہ نے 55 رنز بنائے

ڈوپلیسس 23 رنز بنا کر لوکی فرگیوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن آملہ نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔

ہاشم آملہ نے 83 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔

ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ افریقی ٹیم 200 رنز بھی نہیں بنا پائے گی لیکن آخری صف میں ڈیوڈ ملر اور رسی وان ڈر ڈسین نے تیزی سے رنز بنائے اور اسکور مستحکم کیا۔

وان ڈر ڈسین نے 67 رنز کی اننگ کھیلی

ملر نے 37 گیندوں میں 36 رنز اور ڈسین نے 64 گیندوں میں 67 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیوکی فرگیوسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بولٹ، کولین ڈی گرانڈ ہومے اور مشیل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لیوکی فرگیوسن نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی
Last Updated : Jun 19, 2019, 8:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details