کیرالہ کے اوپنر بلے باز محمد اظہرالدین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت آر سی بی کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔
سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں صرف 37 گیندوں میں سنچری بنانے والے محمد اظہرالدین کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت میں خریدا ہے۔ کیرل کے بیٹسمین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔ اوپنر نے حال ہی میں ویراٹ کوہلی کے ساتھ اوپننگ کے اپنے خواب کا انکشاف کیا۔ اس طرح سے آر سی بی کی فرنچائزز ان پر بولی لگائی اور ٹیم میں شامل ہوگئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محمد اظہرالدین کا سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین سے خصوصی تعلق ہے۔ دراصل ، اظہرالدین 1994 میں پیدا ہوئے تھے۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا اس وقت جلوہ تھا۔ ان کے چاہنے والوں میں اس نوجوان بیٹمین کے بڑے بھائی قمر الدین بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کا نام اظہر کے نام پر رکھا۔
ٹی ٹوئنٹی کے بارے میں بات کریں تو اظہر الدین نے 21 میچوں میں 404 رنز بنائے ہیں اور ممبئی کے خلاف سنچری ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ کیرال ٹیم کی جانب سے کھیلی گئی اظہر الدین کی پاری ان کی بہترین پاریوں میں س ایک ہے۔ اظہر نے محض 54 گیندوں میں 9 چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے 137 رن ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔
وہیں، انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی پر بھی فرنچائزرس نے کافی دلچسپی دکھائی ہے۔ چینئی سپر کنگز نے انہیں سات کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ معین علی کا بیس پرائز دو کروڑ تھا۔ حال میں بھارت کے خلاف چینئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 18 گیندوں میں 43 رن بنانے اور مسلس تین چھکے لگانے والے معین علی کو چینئی سپر کنگز نے خریدا۔ کنگز ایلیون پنجاب اور چینئی سپر کنگز کے درمیان انہیں لینے کے لیے جدوجہد تھی، لیکن آخر میں چينئی سپر کنگز نے انہیں خریدا۔
اسی کے ساتھ تملناڈو کے آل راؤنڈر شاح رخ خان کے لیے بھی اچھی بولی لگی۔ انہیں پنجاب کنگز نے 5.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھا۔