جمعرات کو چنئی میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ اس میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی پر فرنچائزیز نے کافی دلچسپی دکھائی ہے۔ چینئی سپر کنگز نے انہیں سات کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ معین علی کا بیس پرائز دو کروڑ تھا۔ کنگز ایلیوین پنجاب اور چینئی سپر کنگز کے درمیان انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی جدوجہد تھی، لیکن آخر میں چينئی سپر کنگز نے انہیں خریدا۔
تمل ناڈو کے بلے باز شاہ رخ خان کے لئے 5.25 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی۔ شاہ رخ خان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھی۔ انہیں خریدنے کے لیے رائل چیلنجرس بنگلور اور دلی کیپٹلس نے دلچسپی دکھائی۔ دلی کیپٹلس نے اس کے لئے ایک کروڑ روپئے تک بولی لگائی۔ اس کے بعد دلی کیپٹلس نے دو کروڑ روپے تک کی بولی لگائی۔
کیرالہ کے اوپنر بلے باز محمد اظہرالدین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت آر سی بی کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں صرف 37 گیندوں میں سنچری بنانے والے محمد اظہرالدین کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت میں خریدا ہے۔ کیرل کے بیٹسمین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔ اوپنر نے حال ہی میں ویراٹ کوہلی کے ساتھ اوپننگ کے اپنے خواب کا انکشاف کیا۔ اس طرح سے آر سی بی کی فرنچائزز ان پر بولی لگائی اور ٹیم میں شامل ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محمد اظہرالدین کا سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین سے خصوصی تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2021: کرس مورس نے توڑے تمام ریکارڈز