اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ممبئی انڈینس میرے کیریئر کی سب سے پیشہ ور ٹیم' - ممبئی انڈینس میرے کیریئر کی سب سے پیشہ ور ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر میں ممبئی سب پیشہ ور ٹیم ہے۔

mumbai indians are the most professional team of my career said cricketer rohit sharma
ممبئی انڈینس میرے کیریئر کی سب سے پیشہ ور ٹیم

By

Published : May 17, 2020, 10:05 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ ایسے میں روہت نے بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ بات چیت کی، جس میں انہوں نے ممبئی انڈینس کے ساتھ اپنے تجربے شئیر کیے۔ روہت کی قیادت میں ممبئی نے چار بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔

روہت نے کہا کہ ممبئی انڈینس اپنے کھلاڑیوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرتا ہے۔ یہ میرے کیریئر کی سب سے پیشہ ور ٹیم میں سے ایک ہے جس میں میں شامل رہا ہوں۔ جب میرا اس فرنچائزز کے ساتھ تیسرا برس تھا تبھی میں اس ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتا تھا۔ مجھے سنہ 2013 میں آئی پی ایل کے درمیان میں کپتانی سونپی گئی۔

ممبئی انڈینس ٹیم کے ساتھ کپتان روہت شرما

فٹ بال ٹورنامنٹ لا لیگا کے برانڈ سفیر روہت نے بحث کے دوران پرتگال کے اسٹار فارورڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ رونالڈو کو کون محبت نہیں کرتا۔ وہ کنگ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ واقعی شاندار ہے۔ وہ جس پس منظر سے آتے ہیں وہاں سے آ کر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details