معروف پاکستاتی کرکٹ کھلاڑی مشتاق احمد نے کہا کہ ملتان سلطانس کو پاکستان سپر لیگ کا فاتح قرار دے دینا چاہیے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناک آؤٹ میچز کی دوبارہ میزبانی اگر کی جائے گی تو پی ایس ایل کا اگلا سیزن اس سے متاثر ہوگا۔
مشتاق ٹیم ملتان سلطانس کے کوچنگ پینل میں تھے اور ان کے ساتھ انگلینڈ کے اینڈی فلاور، عبد الرحیم بھی اس پینل میں تھے۔
مشتاق احمد نے کہا 'رواں سال کے پی ایس ایل سیزن کو ختم کر دینا چاہیے، سبھی ٹاپ کی ٹیموں کو میز پر لانا چاہیے اور ان میں جس کا مظاہرہ سب سے اچھا ہوا ہے اسے فاتح قرار دے دینا چاہیے'۔
انہوں نے مزید کہا 'اگر پی ایس بی رواں سال کے سیزن کو ختم نہیں کرے گی اور بقیہ چار سے پانچ میچوں کو دوبارہ منعقد کرے گی تو اس سے پی ایس ایل سیزن 6 بری طرح سے متاثر ہو گا'۔
معروف ہاکستاتی کرکٹ کھلاڑی مشتاق احمد انہوں نے یہ بھی کہا 'اگر پی سی بی اس سال کے آخر میں یا پھر پی ایس ایل 6 سے پہلے میچ منعقد کرے گی تو شائد کھلاڑی اس وقت کہیں مصروفیت میں ہوں اور میچ نہ کھیل پائیں'۔
49 سالہ مشتاق احمد نے 52 ٹیسٹ میچ جبکہ 144 یک روزہ عالمی میچز کھیلے ہیں، اس کے علاوہ یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بالینگ کوچ بھی رہے ہیں، اور اب ملطان سلطانس کے کوچنگ پینل میں بھی شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورنا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے سیزن پانچ کو ملتوی کر دیا تھا۔