اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دھونی کے کھیل پر تشویش کا اظہار سچن کو مہنگا پڑا - سچن تیندولکر

افغانستان کے خلاف دھونی کی سست رفتار اننگ پر سابق کرکٹر سچن تیندولکر نے تشویش کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں تنقیددوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سچن تنقیدوں کا شکار

By

Published : Jun 25, 2019, 8:28 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 8:39 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی نے افغانستان کے خلاف میچ میں 52 گیندوں میں 28 رنز بنائے تھے جس پر سچن نے کہا تھا دھونی کی بلے بازی میں یکسوئی نہیں ہے۔

اس کمنٹ پر دھونی کے مداحوں نے سچن کو بھی نہیں بخشا اور انہیں کھری کھوٹی سنا ڈالی۔

دھونی کے ایک مداح نے لکھا کہ 'سچن جب کریز پر ہوتے تھے تو 95 رن سے 100 رنز تک پہچنے کے لیے 20 گیندیں کھیلتے تھےچاہے میچ کی صورتحال کیسی بھی ہو۔

دھونی کے ایک دیگر مداح نے سچن کو ہی نہیں بلکہ ان کے فرزند کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ دھونی کرکٹ کے راجا ہیں جبکہ سچن نے صرف اپنے لئے کرکٹ کھیلی ہے اور اب اپنے بیٹے کو بھارتی ٹیم میں جگہ دلانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں اور اقربا پروری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سچن نے دھونی کی سست رفتار اننگ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details