بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے کہا کہ 'سنہ 2023 تک بھارت کی مردوں اور خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے کِٹ اسپانسر کے طور پر ایم پی ایل اسپورٹس کی تقرری کے ساتھ کرکٹ کے نئے دور کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے۔
بی سی سی آئی نے تین برسوں کے لیے ایم پی ایل اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور اب ایم پی ایل اسپورٹس مردوں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ خواتین کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کی جرسی تیار کرے گا۔
ایم پی ایل اب بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کِٹ اسپانسر ہے بی سی سی آئی نے نومبر 2020 سے دسمبر 2023 تک ایم پی ایل اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا دورے پر ایم پی ایل اسپورٹس کی کِٹ کے ساتھ میدان پر نظر آئے گی۔
موبائل پریمیر لیگ بھارت کے سب سے بڑے ای اسپورٹس پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
ایم پی ایل کے ساتھ معاہدے پر بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا کہ 'یہ شراکت ہمیں ٹیم انڈیا اور ملک میں کھیل کو ایک الگ سطح پر لے جائے گی۔
بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے کہا کہ 'سنہ 2023 تک بھارت کی مردوں اور خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے کِٹ اسپانسر کے طور پر ایم پی ایل اسپورٹس کی تقرری کے ساتھ کرکٹ کے نئے دور کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے۔
اگر میڈیا کی رپورٹ پر غور کیا جائے تو ایم پی ایل فی میچ 65 لاکھ روپے ادا کرے گا۔ اس سے قبل نائکی بھارتی ٹیم کی کٹ کو اسپانسر کرتی تھی۔ نائیکی کے ساتھ سال 2016 سے 2020 تک 370 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا اور اس کے ساتھ بورڈ کا معاہدہ ستمبر میں ختم ہوگیا تھا۔