گھریلو تنازعات بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کے گلے کی ہڈی بنتا جا رہا ہے، کبھی قومی ٹیم میں ان کے انتخاب کے درمیان آ رہا ہے تو کبھی ان کی کارکردگی اثر انداز ہو رہی ہے اور اب گھریلو تنازعات کی وجہ سے پولیس میں مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے امریکہ نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا لیکن بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ کی مداخلت کی وجہ سے ان کا ویزا جاری کر دیا دیا۔
واضح رہے کہ جن بھارتی کرکٹرز کے پاس امریکہ کا ویزا نہیں تھا ان کے لیے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پی 1 زمرے کے ویزے کے لیے درخواست دی، بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے ویزا کے لیے ممبئی میں واقع امریکی سفارت خانے میں درخواست دی گئی تھی، جہاں محمد سمیع کو چھوڑ کر بقیہ تمام لوگوں کے ویزے جاری کر دیے گئے۔