اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2019, 6:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:48 AM IST

ETV Bharat / sports

متالی راج، ٹی 20 کرکٹ سے سبکدوش

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متالی راج نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم وہ یک روزہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔

متالی راج

خواتین کرکٹ کی سچن تیندولکر کہلانے والی بھارت کی مایہ ناز خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی ٹی 20 سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

متالی راج نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کہا کہ 'اب وہ اپنی پوری توجہ یک روزہ عالمی کپ پر مرکوز کریں گی۔'

متالی راج نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی شروعات اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کی تھا جبکہ آخری میچ بھی انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلا۔

متالی نے 89 بین الاقوامی ٹی 20 میچوں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے ان میں سے انہوں نے 32 میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دیے ہیں، اس کے علاوہ متالی نے تین یک روزہ عالمی کپ میں ٹیم کی کپتانی سنبھالی ہے۔

دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے سنہ 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی 20 عالمی کپ میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹیم کو چیمپیئن کا خطاب نہیں دلا سکیں۔

متالی راج نے 89 ٹی 20 میچوں میں 37.52 کے اوسط سے 2364 رنز بنائے ہیں جن میں 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متالی راج

متالی راج بھارت کی پہلی اور دنیا کی چھٹی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹی 20 کریئر میں دو ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں، انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 میچ مارچ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 32 رنز بنائے تھے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 7:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details