پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے سوال گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔
واضح رہے کہ فواد عالم کو شدید دباﺅکے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا اور دورہ آسٹریلیا میں مکمل طور پر ناکام رہنے والے حارث سہیل کو تاریخی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا موقع ملا ۔
دوسری جانب نیشنل سٹیڈیم میں 10سال قبل طویل فارمیٹ کا آخری میچ کھیلنے والے آئی لینڈرز ہی نئے دور کے آغاز کا پیغام لیے پہنچ گئے۔
راولپنڈی میں سری لنکا سے بارش زدہ میچ کےساتھ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا، اب اگلا قدم ساحلی شہر کراچی میں سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کا انعقاد ہے۔