اسٹیو اسمتھ نے وراٹ کوہلی کے تعلق سے کہا کہ' کوہلی نے جو کیا وہ واقعی میں بہترین کام ہے اور میں اگر ایمانداری سے کہوں تو لوگ کیا کہتے ہیں مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا بلکہ میں صرف اپنے کھیل پر توجہ دیتا ہوں۔
'کوہلی کا برتاؤ بہترین ہے' - کوہلی
آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے میدان پر جو کیا اس سے ان کے بہترین رویہ کا پتہ چلتا ہے۔
سابق کپتان اسٹیو اسمتھ
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران جب اسمتھ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے اس وقت بھارتی شائقین نے اسمتھ پر فقرے کسے تھے لیکن کوہلی نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو اسمتھ کے لیے تالیاں بجانے کے لیے کہا تھا۔