گھریلو کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی راجندر گوئل کا گزشتہ دن انتقال ہوگیا۔ بائیں بازو کے اسپنر راجندر گوئل کو مقامی سطح پر عمدہ کارکردگی کے باوجود کبھی بھی بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں ملی کیونکہ انہوں نے اس دور میں کھیلا جبکہ بشن سنگھ بیدی جیسے بہترین اسپنرز نے بھارت کی نمائندگی کی۔
24 سالہ گھریلو کرکٹ کریئر میں ہریانہ کے لیے گوئل نے 157 میچوں میں 750 وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے ہریانہ کی طرف سے کھیلنے کے علاوہ پنجاب اور دہلی کی نمائندگی بھی کی تھی۔