ہیزل ووڈ نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں وراٹ کو بولنگ کرنے کے بارے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم براہ راست محاذ آرائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے پہلے کی سیریز سے بھی یہ بات واضح ہوگئی ہے۔
میرے خیال میں وہ (وراٹ ) جھگڑے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اس لیے بولروں کے لیے بالنگ کرتے ہوئے لڑائی میں حصہ لینا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب ہمارے کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہیں اور وراٹ میدان میں ہوں تو معاملہ مختلف ہے۔ جب وراٹ بیٹنگ کررہے ہیں تو یہ کوئی اور چیز ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے اس دوران لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ تھوڑا سا مایوس ہوجائیں گے جس سے ہم فائدہ اٹھاسکیں گے۔
بھارت کا اس سال کے آخر میں چار ٹیسٹ کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ ہے۔ آخری آسٹریلیائی ٹور میں بھارت نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جو آسٹریلیائی سرزمین پر بھارت کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔