آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین عالمی 2019 کا سیمی فائنل مقابلہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں جاری ہے اس دوران چھ افراد کا ایک گروپ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتا ہوا دکھائی دیا جن کی ٹی شرٹس پر پیچھے کی جانب مہندر سنگھ دھونی کا نام لکھا ہوا تھا جبکہ آگے وراٹ کوہلی کا نام درج تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کوہلی کو دھونی کا سپورٹ حاصل ہے یعنی دھونی میدان پر کوہلی کی رہنمائی اور تعاون کرتے ہیں۔