دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اگلے میچ میں 104 رنز بنانے کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز 20 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔
کوہلی ایک اور ریکارڈ کے قریب - ریکارڈ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی افغانستان کے خلاف کل ہونے والے میچ میں 104 رنز بناتے ہی اپنی ریکارڈز کی فہرست میں مزید ایک ریکارڈ درج کر لیں گے۔
وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی نے اب تک 414 اننگز میں (131 ٹیسٹ، 221 یک روزہ اور 62 ٹی 20) 19869 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔
فی الحال اس فہرست میں سچن تیندولکر اور برائن لارا مشترکہ طور پر سر فہرست مقام پر ہیں جنہوں نے 453 اننگز میں 20 ہزار رنز مکمل کئے تھے، جبکہ سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے 468 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔