اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تیسرا یک روزہ میچ: نیوزی لینڈ کو 297 رنز کا ہدف

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے یک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنائے ہیں۔

تیسرا یک روزہ میچ: نیوزی لینڈ کو 297 رنز کا ہدف
تیسرا یک روزہ میچ: نیوزی لینڈ کو 297 رنز کا ہدف

By

Published : Feb 11, 2020, 11:57 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:24 PM IST

تیسرا یک روزہ میچ ماؤنٹ ماونگانوئی کے بے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیم میں واپس آگئے ہیں اور وہ ٹیم کی کپتانی بھی کر رہیں ہیں۔

بھارت کے جانب سے سب سے زیادہ لوکیس راہل نے 112 رنز بنائے جبکہ شریئس ایئر نے 62 رنز، منیش پانڈے نے 42 رنز، پریتھوی شا نے 40 رنز بنائے۔ کپتان کوہلی نے صرف 9 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجا 8 اور نودیپ سینی 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے جانب سے سب سے زیادہ ہیمش بینیٹ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ کائل جیمیسن اور جیمس نیشم کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

واضھ رہے سیریز ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم اب اس میچ کو جیت کر سیریز میں کلین سوئپ سے خود کو بچانا چاہے گی۔ پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں 5-0 کی کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم یک روزہ سیریز کے پہلے دو میچ ہار چکی ہے جس سے وہ سیریز بھی ہار گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details