اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کپل دیو،انشومان گائیکواڈ اور رنگاسوامی مشاورتی کمیٹی میں شامل - مشاورتی کمیٹی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آ ئی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے کوچ کی تقرری کے لیے سابق کپتان کپل دیو، انشومان گائیکواڈ اور شانتھا رنگا سوامی  کو مشاورتی کمیٹی کے ممبر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

کپل دیو،انشومان گائیکواڈ اور رنگاسوامی مشاورتی کمیٹی میں شامل

By

Published : Jul 26, 2019, 9:56 PM IST

بی سی سی آ ئی نے 1982 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو، انشومان گائیکواڈ اور شانتھا رنگا سوامی کو بھارتی ٹیم کے اگلے کوچ کے انتخاب کے لیے مشاورتی کمیٹی کے ممبر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی سی سی آ ئی ذرائع کے مطابق کپل دیو، انشومان گائیکواڈ اور شانتھا رنگا سوامی کافی تجربہ کار ہیں ۔ انہیں مشاورتی کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان تینوں سابق اعظم کرکٹروں پر بھارتی ٹیم کے اگلے کوچ کے انتخاب کی ذمہ داری ہو گی۔ ان کے مشورے کے بعد ہی نئے کوچ کی تقرری ہو گی۔

کپل دیو،انشومان گائیکواڈ اور رنگاسوامی مشاورتی کمیٹی میں شامل

بی سی سی آ ئی نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے نئے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے ۔ نئے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آ خری تاریخ 30 جولائی ہے ۔

واضح رہے کہ سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن اور سوروگانگولی بی سی سی آ ئی کی مشاورتی کمیٹی میں شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details