اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جوفرے آرچر انگلینڈ ٹسٹ ٹیم میں شامل - پہلے ٹسٹ میچ

ورلڈ کپ 2019 میں اپنی شاندار گیند بازی سے متاثر کرنے والے نوجوان فاسٹ بالر جوفرے آرچر کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جوفرے آرچر انگلینڈ ٹسٹ ٹیم میں شامل

By

Published : Jul 27, 2019, 5:45 PM IST

انگلینڈ اینڈ والس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کولین گریئو کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کر نے کی بنیاد پر جوفرے آ رچر کو ایشز سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 24 سال کی فاسٹ بالر آرچر سے بڑی امید یں ہیں۔ وہ ایشزسیریز میں اپنی صلاحیت کا لوہا منواسکتے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔

کولن گرئیو نے کہاکہ آ ئر لینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بننے والے جوس بٹلر اور بین اسٹوکس کو انگلش ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرد ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جالس اور ای سی بی کے چیف ایکزیکٹو ٹام ہیریسن کے کہنے پر بین اسٹوکس کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوٹ کی وجہ سے آ ئر لینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ سے باہر رہنے والے جیمس اینڈرسن تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ امید کر تے ہیں وہ ایشز سیر یز کے پہلے ٹسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جا ئیں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ کاکہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے سامنے ایشزسیریز میں شاندار کار کرد گی کامظاہرہ کرنے کا دباؤ ہوگا ۔ انگلش ٹیم ورلڈ چمپیئن ہے اور ایشز سیریز میں ورلڈ چمپیئن کی طرح کھیلنا ہوگا۔

آئندہ یکم اگست سے 16 ستمبر کے درمیان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹسٹ میچ پر مشتمل ایشزسیریز کھیلیں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم: جوروٹ(کپتان)،معین علی،جیمس اینڈرسن،جوفرے آرچر،جانی بیرسٹو (وکٹ کیپر۔بلے باز) ، اسٹیورٹ براڈ،روری برنس ،جوس بٹلر،سیم کورین،جو ڈینلی،جیسن رائے، بین اسٹوکس (نائب کپاتن) اولی اسٹون اور کرس ووکس ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details