اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جوفرا آرچر دوسرے میچ سے قبل ٹیم سے باہر - انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر جوفرا آرچر

جوفرا آرچر، بائیو سکیورٹی پروٹوکول کو توڑنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

Jofra Archer breaches bio-secure protocols and ousted from England squad for 2nd Test
جوفرا آرچر دوسرے میچ سے قبل ٹیم سے باہر

By

Published : Jul 16, 2020, 1:57 PM IST

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ونڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے چند گھنٹے قبل ہی ایک بڑا دھچکا لگا۔ انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بالر جوفرا آرچر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آرچر نے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے بنائے گئے بائیو سکیورٹی پروٹوکول کو توڑ دیا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

ہندوستانی وقت کے مطابق انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں سہ پہر ساڑھے تین بجے سے کھیلا جانا ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ای سی بی نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے جوفرا آرچر کو باہر کر دیا۔ اس کے بعد جوفرا آرچر کو پانچ دن الگ تھلگ رہنا پڑے گا اور اس دوران انہیں کووڈ-19 کے دو ٹیسٹ میں منفی آنا پڑے گا، تب ہی وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق آرچر اب پانچ دن کے لئے قرنطینہ میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران انہیں دو کووڈ-19 ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا، جسے ان کی قرنطینہ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی منفی آنا پڑے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ہی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم جوفرا نے اپنی غلطی پر معذرت کرلی ہے لیکن بورڈ کے بنائے گئے قواعد کے مطابق وہ ٹیم سے باہر ہی رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details