اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جو روٹ کا شرمناک ریکارڈ - جو روٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں 28 رنز دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جو روٹ کا شرمناک ریکارڈ
جو روٹ کا شرمناک ریکارڈ

By

Published : Jan 21, 2020, 5:53 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:23 PM IST

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے 82 ویں اوور میں 28 رنز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کے معاملے میں مشترکہ طور پر پہلے مقام پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ

حالاںکہ انگلینڈ ٹیم نے میچ میں اننگ اور 53 رنز سے جیت درج کی لیکن کپتان نے بے حد شرمناک ریکارڈ بنا لیا۔

میچ کے 82 ویں اوور میں جو روٹ گیند بازی کے لیے آئے جبکہ اسٹرائیک پر کیشو مہاراج تھے، مہاراج نے پہلی تین گیندوں پر تین چوکے، چوتھی اور پانچویں گیند پر لگاتار دو چھکے لگائے جبکہ آخری گیند داٹ رہی لیکن گیند کو وکٹ کیپر پکڑ نہیں سکے اور وہ باؤنڈری پار چلی گئی، اس طرح روٹ کے اوور میں 28 رنز بنے۔

کیشو مہاراج نے روٹ کے ایک اوور میں 28 رنز بنائے

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کے معاملے میں روٹ کے علاوہ ان کے ہم وطن کھلاڑی جیمس اینڈرسن اور جنوبی افریقہ کے رابن پٹرسن ہیں.

سنہ 2003 میں رابن پٹرسن کے ایک اوور میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے 28 رنز بنائے تھے جبکہ اینڈرسن نے سنہ 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اوور میں 28 رنز دیئے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے مہنگے ترین گیندباز

اس کے علاوہ بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے سنہ 2005 میں پاکستان کے خلاف ایک اوور میں 27 رنز جبکہ پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے سنہ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اوور میں 26 رنز دیئے تھے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details