اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جسپریت بمراہ کرکٹر آف دی ایئر

یک روزہ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک گیند باز جسپریپ بمراہ کو 'انڈین کرکٹ ہیروز ایوارڈز' کے پہلے ورژن میں سال کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ کرکٹر آف دی ایئر

By

Published : May 31, 2019, 1:10 PM IST

ایوارڈ کی تقریب انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈس پر منعقد ہوئی تھی۔

اس تقریب میں بمراہ کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما، خاتون کرکٹر پونم یادو اور اسمرتی مندھنا کو بھی ایوراڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ آر پی سنجیو گوئنکا اور اسٹار پلس کی جانب سے ایک پہل ہے۔

سنہ 1983 عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو اور سنجیو گوئنکا انعامات کی جیوری میں شامل تھے جس کے دیگر اراکین میں سابق خاتون کرکٹر انجم چوپڑا، ایاز میمن اور محمد کیف بھی شامل تھے۔

ایوارڈ تقریب میں دیگر بھارتی کرکٹر بھی موجود تھے

اس تقریب میں عالمی کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں سمیت سابق بھارتی کرکٹرز جو عالمی کپ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں شریک ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details