انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر جیمز ٹیلر نے کہا کہ بین اسٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کو آرام کی غرض سے آئرش ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایان مورگن کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر نے رچرڈ گلیسن، لیوس گریگوری اور لیام لیونگ اسٹون کو منتخب ٹیم میں نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ تینوں میچوں کی سیریز نئی شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی ، جس میں تینوں میچز ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔